بین ریاستی خبریں

بنگلور کالج فیسٹیول میں پاکستان زندہ باد کے نعرے، 3 طلباء کیخلاف مقدمہ

بنگلورو ، 19نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بنگلورو میں کالج فیسٹیول میں مبینہ طور پر ’پاکستان زندہ باد ‘کے نعرے لگانے پر انجینئرنگ کے تین طالب علموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے پر 3 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ خبر کے مطابق پولیس نے جب پوچھ گچھ کی تو ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے مذاق کے لیے نعرے لگائے۔دراصل، ملزم طلباء نے اپنے کالج کے ثقافتی پروگرام میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، جس کے بعد کئی طلباء نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے کہا کہ اس کے بجائے جئے ہند کہیں اور معافی مانگیں۔ اسی دوران کسی نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔دکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے والے تین طالب علموں کی شناخت کر لی گئی ہے جن کے نام آرین، دنکر اور ریا روی چندر ہیں۔

تینوں کے خلاف مراٹھا ہلی پولیس اسٹیشن میں دفعہ 153 اور 505 (1) بی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ دفعہ ان لوگوں پر فساد بھڑکانے کی نیت سے نعرے لگانے کا الزام لگاتی ہے۔تاہم تینوں ملزم طلباء کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ایک انجینئرنگ کالج میں پڑھتے ہیں اور یہ واقعہ ایک کالج فیسٹیول میں پیش آیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button