لندن،8جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) الیکٹرانک یا برقی سیگریٹ کل ایک فیشن کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسے عمومی اصطلاح میں واپنگ کہا جاتا ہے۔ اس کے شوق میں نو عمر بھی شامل ہیں اور بعض شیخی خورے اور نو دولتیے بھی، جو اگر ویسے سگریٹ نہیں بھی پیتے تو محض دیکھا دیکھی برقی سگریٹ کا شوق کرنے لگے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبولیت میں زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ نیکو ٹین اپنے جسم میں اتارنے کا بھی خطرناک ذریعہ بن گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی بن رہی ہے کہ اس کے نقصانات سے ابھی لوگ اس طرح آگاہ نہیں جس طرح کے سگریٹ کے استعمال سے آشنا ہو چکے ہیں۔
لیکن اہل یورپ نے اس کے استعمال پر پابندی کا سوچنے لگے ہیں۔طبی ماہرین اور ڈاکٹروں کا اس بارے میں خبردار کرنا ہے کہ اس برقی سگریٹ کے اثرات صرف پھپیھڑوں کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ دماغ کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی بن رہی ہے کہ اس کے نقصانات سے ابھی لوگ اس طرح آگاہ نہیں جس طرح کے سگریٹ کے استعمال سے آشنا ہو چکے ہیں۔گویا اس شوق میں پاگل ہونا محض محاورے کی حد تک نہیں رہا بلکہ خدا نخواستہ حقیقتا بھی انسان اپنی واپنگ کے ذریعے ذہنی صلاحیتوں کو غارت کر سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چونکہ اس نئے شوق کے بارے میں ابھی چیزیں پوری طرح سامنے نہیں آئیں کہ یہ کس قدر نقصان دہ ہے۔ واپنگ یعنی برقی سگریٹ کا ستعمال یا عمومی سگرٹ نوشی کا تعلق عام طور پر پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے کی حد یک سمجھا جاتا ہے۔ کیسا کہ کورونا کی وبا کے دنوں میں ان لوگوں کے لیے خطرات غیر معمولی ہو گئے تھے۔ لیکن ان کے اثرات پھیپھڑوں کے علاوہ دل، دماغ اور مسوڑھوں کے لیے بھی کافی زیادہ ہیں۔ یہ کہنا ہے ڈاکٹر عظیم عبدالمحمد جو کہ دبئی برائین ہسپتال میں مامور میڈیسن سپیشلسٹ ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ جب کوئی فرد سگریٹ کے ذریعے نکوٹین اپنے جسم میں اتارتا ہے تو بڑا اور پہلا نشانہ پھیپھڑے ہی بنتے ہیں کہ سانس کے ذریعے پہلے پھیپھڑوں میں ہی منتقل ہوتی ہے۔ جبکہ برقی سگریٹ واپنگ سے جڑی چکنائی میں کیمیکل اور دھاتی اثرات بھی شامل ہو جاتے ہیں۔ اس میں نکل اور ٹین سمیت کئی دیگر دھاتی ذرات منتقل ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں متعلقہ فرد کو سانس لینے میں دشواری پیش آئے یا نسبتاًزیادہ کھانسی آنے لگے۔ علاوہ ازیں سینے میں درد ، تھکن، قے کا آنا حتی کہ بخار بھی ہو سکتا ہے۔ یہ علامات برقی سگریٹ کے بڑھتے چلے جانے والے استعمال کے سبب جلدی بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔



