سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

سگریٹ نوشی سے دماغ گل سڑ جاتا ہے

برطانوی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی سے یاد داشت ، سیکھنے اور استدلال کی قوتیں متاثر ہوتی ہے اور اس کے باعث دماغ گل سڑ جاتا ہے۔ یہ تحقیق لندن کی کنگز کالج نے کی ہے اور یہ ایج اینڈایجنگ جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق میں پچاس برس سے زیادہ عمر کے 8800 افراد کا مشاہدہ کیا گیا ۔ ان میں سے زیادہ افراد کو بلڈ پریشر کی تکلیف اور موٹاپے سے بھی دماغ متاثر ہونے کے شواہد ملے۔ لیکن یہ اثرات تمباکو نوشی سے ہونے والے اثرات سے کم تھے۔ اس تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو خیال رکھنا چاہیے کہ طرزِ زندگی سے بھی جسم کے ساتھ ساتھ دماغ متاثر ہوتاہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے امراض قلب ہونے کے امکانات اور دماغی حالت کے درمیان روابط ڈھونڈ نے کی کوشش کی ہے۔ تحقیق میں پچاس سال سے زائد عمر کے ایک گروپ کے طرزِ زندگی اور صحت کے بارے میں اعداد وشمار لیے گئے۔ ان کا دماغی ٹیسٹ لیا گیا جس میں ان کو نئے الفاظ سیکھنے یا ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ جانوروں کے نام بتانے کو کہا گیا۔ ان افراد کا یہی ٹیسٹ دو بارہ چار سال بعد اور پھر آٹھ سال بعد لیا گیا۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

https://chat.whatsapp.com/KYVv7IXqzIgASe8WCiBxwM

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.urdu.urduduniya

مجموعی طور پر دیکھا گیا کہ جن افراد کی سمجھ بوجھ کی قوت میں کمی آئی ان میں امراض قلب ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ ان ٹیسٹوں میں بری کار کردگی کا تعلق سگریٹ نوشی سے بنتاتھا۔ اس تحقیق میں شامل ایک سائنسدان ڈاکٹر ایلکس ڈریگن کا کہنا ہے کہ سمجھ بوجھ کی قوت عمر کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے جس کے باعث کئی افراد کو روز مرہ کی زندگی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ تاہم اس کو روکا جاسکتا ہے اگر لوگ اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرلیں۔ برطانیہ میں الزائمر ریسرچ میں کام کرنے والے ڈاکٹر سائمن رڈلی کا کہنا ہے، تحقیق میں کئی بار سگریٹ نوشی اور بلڈ پریشر کا تعلق دماغی صلاحیت میں کمی کے ساتھ جوڑا گیا ہے اور یہ نئی تحقیق اس تعلق کو مزید پختہ کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button