سمرتی ایرانی کا راہول گاندھی کو چیلنج، کہا- ہمت ہے تو گجرات سے الیکشن لڑیں، تمام غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی
سمرتی ایرانی کا راہول گاندھی کو چیلنج، کہا- ہمت ہے تو گجرات سے الیکشن لڑیں، تمام غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی
نئی دہلی: (ایجنسیاں) مرکزی وزیر اور بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سمرتی ایرانی نے منگل کو کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو گجرات میں چھوٹے چائے کاروباریوں کی جیب سے دھن نکالنے اور ریاست انتخابات لڑنے کی ہمت دکھانے کا چیلنج دیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ گجرات اوروہاں کے عوام کے بارے میں کانگریس کا قابل نفرت اور متعصبانہ رویہ نیا نہیں ہے، کیوں کہ راہل گاندھی اور ان کی پارٹی نے گجرات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میں اسٹیچیو آف یونٹی بنانے کی تجویز کی مخالفت بھی کی تھی۔
ایرانی نے ، سابق کانگرس صدر کی طرف سے آسام میں مبینہ طور پر دیئے گئے ریمارکس کا حوالہ دیا ،س میں انہوں نے کہا تھا کہ جب ان کی پارٹی ریاست میں اقتدار میں ہوگی تو گجرات کے چائے مالکوں سے چائے کے باغات کے کارکنوں کی اجرت بڑھانے کے لئے کہے گی۔
ایرانی نے ضلع نوساری کے قصبہ وانسدا قصبے میں بلدیاتی اداروں کے آئندہ انتخابات کے لئے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، راہل گاندھی نے حال ہی میں آسام میں ایک ریلی میں کہا تھا کہ وہ گجرات میں چائے کے چھوٹے تاجروں کی جیب سے رقم نکلوائیں گے۔ اس سے پہلے انہیں (کانگرس)چائے بیچنے والے (وزیر اعظم نریندر مودی)کے ساتھ پریشانی تھی اور اب انہیں چائے پینے والوں سے پریشانی ہے۔
وزیر ٹیکسٹائل اینڈ ویمن اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ نے کہا ، میں راہول گاندھی کو چیلنج کرتی ہوں کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ گجرات سے الیکشن لڑیں۔ ان کی تمام غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔
راہول گاندھی نے کہا تھا کہ اگر آسام میں کانگریس برسراقتدار آتی ہے تو وہ چائے کے باغبانوں کارکنوں کی روزانہ اجرت میں اضافہ کرے گی۔ گجرات میں چھ میونسپل کارپوریشنوں کے لئے انتخابات 21 فروری کو ہوں گے۔ اس کے علاوہ 28 بلدیاتی، 31 ضلع پنچایتوں اور 231 تھانہ پنچایتوں کے لئے 28 فروری کو انتخابات ہوں گے۔



