اسپورٹس

اسمرتی مندھانا کو ایک اننگز سے فائدہ ٹی 20 رینکنگ میں کیریئر کی بہترین ر ینکنگ حاصل کرلی

مندھانا نے تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین ریٹنگ حاصل کی ہے۔

نئی دہلی ،13دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا کو آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں کھیلی گئی 79 رنز کی اننگز کا بڑا فائدہ ملا ہے۔ مندھانا نے تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین ریٹنگ حاصل کی ہے۔ انہیں 741 ریٹنگ پوائنٹس ملے ہیں۔نیز ہندوستانی اوپنر نے بلے بازوں کی T20 رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے T20 میں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پانے والی اسمرتی کو 11 ریٹنگ پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسرا میچ ٹائی ہونے کے بعد ہندوستان نے سپر اوورسے یہ میچ جیت لیا۔مندھانا نے سپر اوور میں بھی اچھی بلے بازی کی۔ انہوں نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا تھا۔

ان کی تیز بلے بازی کی وجہ سے ہندوستان نے سپر اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 20 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم سپر اوور میں صرف 16 رنز بنا سکی اور بھارت نے میچ جیت لیا۔آسٹریلیا کی تاہیلا میک گرا بھارت کے خلاف رواں سیریز کے پہلے دو میچوں میں شاندار کارکردگی کی بدولت دنیا کی نمبر ایک بلے باز بن گئی ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق 27 سالہ طاہرہ 40 اور 70 کی اننگز کی بدولت خواتین کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں سرفہرست آسٹریلیا کی دوسری اور مجموعی طور پر 12ویں بلے باز بن گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button