بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب میں شراب کی 66 ہزار بوتلوں کی اسمگلنگ ناکام

ریاض ، ۴؍ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب Saudi Arabia میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمزاتھارٹی نے مختلف اقسام کی 66 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط کرلی ہیں۔ یہ شراب مملکت کے مغرب میں جدہ اسلامک پورٹ پر موصول ہونے والی کھیپوں میں چھپائی گئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کسٹمزاتھارٹی نے بتایا کہ شراب کی مملکت میں اسمگلنگ کی 3 الگ الگ کوششیں سامنے آئی ہیں۔ پہلی کوشش بطحہٰ گذرگاہ سے گذرنے والے ٹرکوں سے ضبط کی گئی۔

یہ شراب اورنج جوس کی شکل میں اسمگل کی جا رہی تھی۔ ٹرک اور اس کے سامان کو کسٹم کے طریقہ کار کے مطابق چھان بین کے عمل سے گذارا گیا۔ اس کھیپ سے شراب کی25380بوتلیں چھپائی گئی تھیں۔شراب اسمگلنگ کی دوسری کھیپ بھی بطحا بندرگاہ سے پکڑی گئی۔ یہ کھیپ پینے کے پانی کے کریٹوں میں لائی گئی تھی،پکڑی گئی بوتلوں کی تعداد 16800بتائی جاتی ہے۔ یہ شراب مشین فلٹرزکی کھیپ لائی گئی تھی۔ ان بوتلوں کی تعداد 24132 بتائی جاتی ہے۔ بیرون ملک سے شراب لانے الزام میں پولیس اور کسٹمز حکام کی کوششوں سے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی عرب میں کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پرنئی سزاؤں کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں پر نئی سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بندش کی سزا میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نجی شعبے پر نگران اتھارٹی اپنے نگرانی کے دائرہ کارمیں جب ضروری سمجھے چھ ماہ تک کی بندش کا فیصلہ کرنے کی مجاز ہے ۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button