قومی خبریں

دس 10 جون کو سورج گہن

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نصف کرہ شمالی کے باشندے 10 جون کو جزوی سورج گہن کا مشاہدہ کرینگے۔بانی و سابق ڈائرکٹر بی ایم برلا سائینس سنٹر ڈاکٹر بی جی سدھارتھ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ سورج گہن ہندوستان سے دیکھا نہیں جاسکتا ۔ نصف کرہ شمالی کے ممالک میں لوگ سال کے اس پہلے سورج گہن کا مشاہدہ کرسکیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ گہن انگوٹھی کی طرح ہوگا اور بہت زیادہ جاذب نظر دکھائی دے گا ۔ کہا گیا ہے کہ چاند کا کچھ حصہ سورج کے سامنے سے گذرنے کی وجہ سے یہ نظارہ ممکن ہوسکے گا اور سورج میں ایک انگوٹھی جیسا نظارہ ممکن ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جب چاند سورج اور زمین کے درمیان سےگزرتا ہے تو اس طرح کا گہن ہوتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button