ممبئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بالی ووڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بحث میں آگئے ہیں۔ ان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے ایک بار پھر سپر اسٹار پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔سومی علی سوشل میڈیا پر اپنے بے باک اور واضح خیالات رکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ اداکارہ جو انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والوں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہیں، اپنی ذاتی زندگی کے تجربات پر کھل کر بات کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سلمان خان کے خلاف ایک پوسٹ شیئر کی ہے جو کہ اب موضوع بحث بن گئی ہے۔ اس پوسٹ میں سومی علی نے سلمان اور ان کے والد سلیم خان کے بارے میں کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے لکھا سلمان خان تم نے مجھ سے سب کچھ چھین لیا۔ تم بالکل اپنے باپ کی طرح ہو جس نے تمہاری ماں کو کئی سال تک گالی دی اور تم صرف دیکھتے رہے۔ یہ بہت افسوسناک ہے۔ بیٹا ہونے کے ناطے آپ نے اپنی ماں کی بھی مدد نہیں کی اور اپنے والد کو اپنا آئیڈیل مانا۔
اسکے علاوہ سومی نے یہ بات سلمان خان کی گرل فرینڈز کے بارے میں بھی کہی۔ انہوں نے لکھا، ‘آپ اپنی تمام گرل فرینڈز کو مارتے تھے۔ مجھے ایک بار کترینہ کیف کا بھی فون آیا ۔ یہ سب باتیں میں اپنی سوانح عمری میں لکھوں گی۔ اس کے علاوہ سومی نے سلمان کو ان پڑھ اور ناخواندہ بھی کہا ہے۔ سومی مزید لکھتی ہیں کہ بوڑھے، تمہارا وقت ختم ہونے والا ہے۔ اللہ تم سے نفرت کرتا ہے۔ تم نے 17 سال کی لڑکی کا سکون چھین لیا۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ اس سے قبل بھی سومی علی نے سلمان خان پر کئی سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک وقت میں پاکستانی اداکارہ سومی علی اور سلمان خان ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ لیکن ان کا رشتہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا اور دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔ اتنے سال گزرنے کے باوجود سومی علی اس بریک اپ سے باز نہیں آسکیں اور اب وقتاً فوقتاً وہ سپر اسٹار پر الزام لگاتی رہتی ہیں ۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں سومی نے بتایا کے سلمان خان،سنگیتا بجلانی سے شادی کرنے والے تھے۔ شادی کے کارڈ بھی چھپ گئے تھے۔ لیکن سنگیتا بجلانی نےسلمان کوسومی کے فلیٹ پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔ سلمان کی سابق گرل فرینڈ نے خود اس کا انکشاف کیا ہے۔سومی نے کہا کے جو کچھ سنگیتا کے ساتھ ہوا وہی آگے چل کر میرے ساتھ بھی ہوا اسی کو کرما کہتے ہیں۔
View this post on Instagram



