
سونبھدر:30ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے اڈیشنل سیشن جج/اسپیشل جج پاکسو ایکٹ (The Protection of Children from Sexual Offences) پنکج شریواستو کی عدالت نے سگی بہنوں کے ساتھ ہوئے اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں دوملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔پراسیکیوشن کے مطابق دو سگی بہنوں نے آتھ نومبر سال 2017 کو رابرٹس گنج کو توالی میں تحریر دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ دو افراد انہیں اسٹیشن سے بائک پر بٹھا کر رابرٹس گنج منڈی کمیٹی کے ایک کمرے میں لائے اور ان کے ساتھ عصمت دری کیا۔
مجرمین نے دونوں بہنوں کو رات تین بجے تک وہیں بند رکھا۔ اس کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی دے کر چھوڑ دیا۔ اس معاملے میں ملزمراکیش موریہ اور مرتیوں جئے سنگھ کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرایا گیا تھا۔
اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے آج ادیشنل سیشن جج پنکج شریواستو نے دونوں مجرمین کو عمر قید کے ساتھ یاک لاکھ پانچ ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ مالی جرمانہ ادا نہ کرنے پر ایک ایک سال کی مزید سزا کاٹنی ہوگی۔مالی جرمانے کی رقم متاثرین کو دی جائے گی۔



