قومی خبریں

سونیاگاندھی اور ملکارجن کھرگے کا رام مندر افتتاحی تقریب سے گریز

رام للا کے پران پرتشٹھا کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

نئی دہلی،10جنوری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے اور کانگریس لیڈر سونیا گاندھی رام للا کے پران پرتشٹھا کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔کانگریس لیڈر اور لوک سبھا اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری بھی اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کانگریس نے اس تقریب کو بی جے پی اور آر ایس ایس کی تقریب قرار دی ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کی طرف سے کئی اپوزیشن لیڈروں کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے۔ اس سے قبل، سی پی ایم اور شیو سینا (یو بی ٹی) پارٹی پہلے ہی اس تقریب سے دور رہی تھیں۔ گزشتہ ماہ کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب کے لیے دعوت نامے موصول ہوئے تھے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری مواصلات جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ملک میں لاکھوں لوگ بھگوان رام کی پوجا کرتے ہیں۔ مذہب ذاتی معاملہ ہے۔ لیکن آر ایس ایس اور بی جے پی نے ایودھیا میں مندر کو ایک طویل عرصے سے سیاسی پروجیکٹ بنا رکھا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈر انتخابی فائدے کے لیے نامکمل مندر کا افتتاح کر رہے ہیں۔جے رام رمیش نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے کے بعد اور بھگوان رام کی تعظیم کرنے والے لاکھوں لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے، ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی اور ادھیر رنجن چودھری نے احترام کے ساتھ دعوت کو ٹھکرا دیا ہے۔

ایودھیا میں 22 جنوری 2024 کو ہونے والی تقریب واضح طور پر آر ایس ایس/بی جے پی کا پروگرام ہے۔ کانگریس نے بھلے ہی ایودھیا میں پران پرتشٹھا پروگرام کا بائیکاٹ کیا ہو، لیکن اتر پردیش کانگریس کے لیڈر 15 جنوری کو ایودھیا میں رام للا کا دورہ کریں گے۔یوپی کانگریس کے صدر اجے رائے نے بتایا کہ 22 جنوری کے پروگرام کا بائیکاٹ ہے لیکن 15 جنوری کو یوپی کانگریس کا پروگرام ہوگا۔ 15 جنوری کو، یوپی کانگریس لیڈر اجے رائے کی قیادت میں، دیگر رہنما لکھنؤ سے صبح 9.15 بجے ایودھیا جائیں گے جیسے ہی اترائین شروع ہوگی۔ وہاں وہ پہلے سریو میں غسل کریں گے اور پھر ہنومان جی کے اور پھر ہنومان گڑھی میں رام للا کے درشن کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button