
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)پورے ملک میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور عام لوگ کافی پریشان ہیں۔کانگریس دورمیں جب ایک دوروپیے قیمت بڑھتی تھی توبی جے پی لیڈران احتجاج کرنے لگتے تھے،آج یہی لوگ مہنگائی کاجوازپیش کررہے ہیں۔ دہلی میں آج پٹرول 90.58 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 80.97 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔
ادھر کانگریس کی صدر سونیاگاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے بارے میں ایک خط لکھا ہے۔سونیا گاندھی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ ان اضافوں کو واپس لیں اور ہمارے متوسط اور تنخواہ دار طبقے ، ہمارے کسانوں اور غریبوں اور ہمارے ساتھی فوجیوں کوراحت دیں۔انھوںنے لکھاہپٹرول ،ڈیزل کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس کی شرحیں بڑھ رہی ہیںے کہ گھریلوآمدنی کم ہورہی ہے
دوسری طرف عوام پرمہنگائی کی مارجاری ہے ۔پٹرول ،ڈیزل کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس کی شرحیں بڑھ رہی ہیں،دوسری طرف ملازمین کی تنخواہوں میں تخفیف ہورہی ہے ،روزگارختم ہورہے ہیں،میں آپ کواس صورت حال سے واقف کرانے کے لیے کھڑی ہوں۔راہل اورپرینکاگاندھی بھی اس پرمسلسل حکومت کوگھیررہے ہیں۔



