تلنگانہ کی خبریں

ٹیچرس کی ترقی اور تبادلوں کا عنقریب آغاز: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے جاریہ ماہ کے اواخر تک ٹیچرس کی ترقی اور تبادلوں کا عمل شروع کرنے کا تیقن دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیاریٹی کی تفصیلات کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ پنچایت راج ٹیچرس یونین کے نمائندوں نے آج وزیر تعلیم سے ملاقات کی اور یادداشت حوالے کی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پنچایت راج ٹیچرس کی ترقی اور تبادلوں کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ تمام اضلاع کے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کو سینیاریٹی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یونین کو حکومت کے تیقن پر بھروسہ کرنا چاہیئے۔

یونین کے صدر شری پال ریڈی اور جنرل سکریٹری بی کمار ریڈی نے رکن قانون ساز کونسل کے جناردھن ریڈی کے ہمراہ وزیر تعلیم سے ملاقات کی۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یونین کے نمائندوں نے کہا کہ وزیر تعلیم نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button