بین الاقوامی خبریں

جنوبی کوریا کی ایٹمی ہتھیاروں جیسے طاقتور میزائل بنانے کی تیاری

سیول، ۴؍ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جنوبی کوریا South Korea زمین سے زمین تک ہدف کو مار کرنے والے ایسے بیلسٹک میزائل کی تیاری کے آخری مرحلے میں ہے جو طاقت، صلاحیت اور استعداد میں ایٹمی ہتھیاروں کے برابر ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا ایک ٹیکٹیکل نیوکلیئر وار ہیڈ جیسا طاقتور میزائل تیار کرنے کے آخری مرحلے میں ہے جو 3 ٹن تک کا وار ہیڈ لے جا سکتا ہے اور جس کی پرواز 350 سے 400 کلومیٹر تک ہوسکتی ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میزائل کو سرنگوں میں گھس کر زیر زمین میزائل تنصیبات اور اڈوں کو تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ان کے لانچ سے قبل ایٹمی اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایم) کو مؤثر طریقے سے ختم کیا جا سکے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر شمالی کوریا کی سرحد کے آس پاس سے فائر کیا گیا تو یہ میزائل شمالی کوریا North Korea کے تمام علاقوں تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کا میزائل تیاری کا یہ منصوبہ امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بعد آگے بڑھایا گیا تھا۔اس حوالے سے جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم زیادہ درست، مضبوط اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کریں گے تاکہ جزیرہ نما کوریا میں غیر قانونی مداخلت کی روک تھام ہو اور سلامتی و امن حاصل کیا جا سکے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button