بین ریاستی خبریں

سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو اسپتال میں داخل

نئی دہلی،یکم جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #سماج وادی #پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو (Mulayam Singh Yadav)کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اسپتال کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان یا میڈیکل بلیٹن جاری نہیں کیا گیا ہے ، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ 81 سالہ تجربہ کار سیاستدان عمر سے متعلق پریشانیوں کا #علاج کرا رہے ہیں۔

یوپی کے مضبوط رہنما #ملائم #سنگھ تین بار ریاست کے وزیر اعلی کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ وہ 1 جون 1996 سے 19 مارچ 1998 تک ملک کے وزیر دفاع کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ملائم کو گزشتہ کچھ سالوں سے صحت سے متعلق مسائل کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال وہ پیشاب میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

گذشتہ سال اکتوبر میں ملائم کو کورونا ہوا تھا۔ ان کے بیٹے اور #یوپی کے سابق #وزیر اعلی #اکھلیش یادو نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی تھیں۔ ملائم کے بیٹے اکھلیش بھی یوپی کے سی ایم رہ چکے ہیں اور اگلے سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔یوپی اسمبلی انتخابات میں اہم مقابلہ بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے مابین ہونے کا امکان ہے۔

گذشتہ ماہ این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ یوپی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں ،چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔ بی ایس پی اور #کانگریس کا ذکر کیے بغیر اکھلیش نے کہا تھاکہ بڑی پارٹیوں کے ساتھ میرا تجربہ اچھا نہیں رہا ، ہم ان کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button