قومی خبریں

ایس پی ڈمپل یادو کو اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے اُتارے گی: ذرائع

اعظم گڑھ، 23مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ذرائع کے مطابق سماج وادی پارٹی ڈمپل یادو کو اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنا سکتی ہے۔ اکھلیش یادو، Akhilesh Yadav جو اس سیٹ سے رکن پارلیمنٹ تھے، نے منگل کو لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جسے آج لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے قبول کرلیا ہے۔

اب 6 ماہ کے اندر اس سیٹ پر ضمنی انتخاب ہوگا،جس کو لے کر ایس پی میں غور و خوض کا مرحلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے 21 مارچ کو اعظم گڑھ پہنچے اکھلیش یادو نے علاقے کے ایم ایل اے اور سینئر لیڈروں سے بات چیت کی تھی،

جس کے بعد ہی انہوں نے کرہل سیٹ سے اپنی ممبر اسمبلی برقرار رکھتے ہوئے اعظم گڑھ سیٹ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔وہیںذرائع نے بتایا کہ ضلع کے سینئر لیڈروں اور ایم ایل اے نے ڈمپل یادو کو اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔

اکھلیش نے ان لیڈروں کی رائے پر لوک سبھا سیٹ چھوڑ دی تھی اور اب اکھلیش ڈمپل یادو کو میدان میں اتار نے کی کوشش میں ہیں ۔اکھلیش یادونے اتر پردیش میں کرہل اسمبلی سیٹ کی نمائندگی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،جہاں سے انہوں نے حال ہی میں ختم ہوئے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button