قومی خبریں

اسپوتنک لائٹ ویکسین کا اسٹاک فروخت نہیں ہوا، اسٹیلس فائیوفارما نے خریدکیلئے مودی سے کی اپیل

نئی دہلی، 14 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)روس-یوکرین تنازعہ کے درمیان انسداد کووڈ19 ویکسین سپوتنک لائٹ کا ایک بڑا ذخیرہ فروخت کرنے سے قاصر، بنگلور میں مقیم سٹیلیس بائیو فارما نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے۔اسٹیلس بائیو فارما نے مودی کو خط لکھا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو ویکسین کے لیے اسپوتنک لائٹ ویکسین کی خوراک خریدیں یا ’ویکسین فرینڈشپ‘ پروگرام کے تحت دوسرے ممالک کو فراہم کریں۔

اسٹرائڈس فارماسائنس کی بائیو فارماسیوٹیکل شاخ نے کہا کہ روس-یوکرین جنگ کے بعد کئی رکاوٹوں کی وجہ سے وہ خود ساختہ سنگل ڈوز ویکسین کے 25 ملین یونٹ فروخت نہیں کر سکتا۔ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے اس سال فروری میں اسپوتنک لائٹ کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی جو بعض ضابطوں کے ساتھ مشروط تھی۔ تاہم فی الحال اسے ملک میں نہیں دیا جا رہا ہے۔

13 مئی کو لکھے گئے خط میں سٹیلس بائیو فارما لمیٹڈ کے بانی اور ڈائریکٹر ارون کمار نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے صنعت سے وبائی مرض سے نمٹنے کی درخواست کرنے کے بعد کمپنی نے جدید ترین ویکسین بنانے کی سہولت قائم کرنے کیلئے 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے اور کووڈ19 کی وجہ سے پابندیوں کے باوجود چھ ماہ کے اندر مینوفیکچرنگ سینٹر قائم کر کے فوری طور پر سپوتنک لائٹ کی پیداوار شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button