اسپورٹس

سری کانت سوئس اوپن کے سیمی فائنل میں

سری کانت سوئس اوپن کے سیمی فائنل میں
kidambi-srikanth-afp

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستان کے اسٹار شٹلر کدامبی سری کانت سوئس اوپن مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں چھٹے سیڈیافتہ تھائی لینڈ کے کاتامپو وانچیرون کو سیدھے سیٹوںمیں شکست دی۔ وہ 15 ماہ کے بعد ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

اگلے راؤنڈ میں اس کا مقابلہ عالمی نمبر 2 وکٹر ایکسلسن سے ہوگا۔ مینز ڈبلز میں ساتوک سائراج رنکی ریڈی اور چیراغ شیٹی کی جوڑی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔سری کانت آخری بار نومبر 2019 میں ہانگ کانگ سپر 500 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔ اس کے بعد انہوںکئی ٹورنامنٹ میں جدوجہد کی ۔

ابھی حال ہی میں وہ جنوری میں تھائی لینڈ اوپن میں کچھ خاص نہیں کرسکے۔ لیکن سری کانت نے سوئس اوپن کے کوارٹر فائنل میں 44 منٹ تک چلے میچ میں وانگ چیرن کو شکست دی۔اب ان کا مقابلہ سیمی فائنل میں پہلے سیڈ یافتہ اور ورلڈ نمبر 2 ڈنمارک کے وکٹر سے ہوگا۔ 2019 انڈیا اوپن کے بعد دونوں کے مابین یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔ وکٹر کچھ عرصے سے عمدہ فارم میں ہیں۔ سری کانت نے چھ سال قبل 2015 میں سوئس اوپن کا خطاب جیتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button