
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینکا چوپڑہ priyanka chopra کے پاس اس وقت شاید 12 کے قریب پروجیکٹس ہیں لیکن وہ مستقبل میں اپنے خاندان کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔وینٹی فیئر میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں پریانکا نے مستقبل میں ماں بننے کے حوالے سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی ایسا ہوتا ہے تو وہ اور ان کے شوہر نک جونس اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے تیار ہیں۔
پرینکا چوپڑا سے پوچھا گیا تھا کہ آیا ان کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا نانی بننا چاہتی ہیں۔اس پر خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا ’یہ مستقبل کے لیے ہماری خواہش کا بڑا حصہ ہے۔ خدا کی مہربانی سے جب یہ ہوگا، تو ہوگا۔‘تاہم جب ان سے کہا گیا کہ وہ اور نک جونس اپنے کام میں مصروف ہیں، اس پر پرینکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’وہ اتنے مصروف نہیں ہیں کہ خاندان آگے نہ بڑھائیں۔
واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی 2018 میں انڈیا میں ہوئی تھی۔دونوں نے مستقبل میں والدین بننے کے بارے میں پہلے بھی بات کی ہے۔



