قومی خبریں

12 ویں جماعت کا امتحان منسوخ نہ کرنے والی ریاستوں کو سپریم کورٹ کا نوٹس

نئی دہلی ،17؍ جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے جمعرات کو ان ریاستوں کو نوٹس بھیجا ہے جنہوں نے ابھی تک بارہویں بورڈ کے امتحانات منسوخ نہیں کیے ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر اس سال بھی ملک میں بورڈ کے امتحانات منسوخ کیے جارہے ہیں، لیکن ابھی تک 28 میں سے 18 ریاستوں نے ہی امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے،
بقیہ 10 ریاستوں کو آج ایک سماعت کے دوران عدالت نے نوٹس جاری کیا ہیجمعرات کو اس موضوع پر سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے ایک سماعت میں سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ بارہویں جماعت کے نتائج 31 جولائی سے پہلے جاری کرے گی۔ آئی سی ایس ای بورڈ نے آج کہا ہے کہ وہ 31 جولائی سے پہلے اپنے نتائج جاری کرے گی،
تاہم اس سے قبل بورڈ نے 20 جولائی کی تاریخ دی تھی۔سی بی ایس ای بورڈ نے 12 ویں امتحانات کے بارے میں اس کی تشخیصی معیار کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا کہ 40 فیصد نمبر کلاس 12 پری بورڈ پر مبنی ہوں گے، جبکہ دسویں اور 11 ویں کے امتحانات میں بھی 30-30 فیصد نمبرات شامل ہوں گے۔ بورڈ بارہویں کے نتائج میں گزشتہ امتحانات کی کارکردگی بھی دیکھے گا۔ بورڈ کا کہنا تھا کہ پریکٹیکل 100 نمبر کے ہوں گے اور صرف اسکولوں کی جانب سے طلبہ وطالبات کو دیئے گئے نمبر درست ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button