مدارس میں قومی ترانے پر شاہنواز حسین کا بیان: جو اِس ملک کا شہری ہے اسے ’قومی ترانہ ‘گانا چاہیے
پٹنہ ،13مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ گائے جانے کے معاملے پر بہار کے صنعت کے وزیر شاہنواز حسین اوروزیر جنک رام کی ایک ہی رائے ہے۔ وہ مانتا ہیں کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ ان دونوں لیڈروں کی یہ رائے بی جے پی کے تعاون پروگرام کے دوران سامنے آئی ہے۔وزیر جنک رام اور وزیر صنعت شاہنواز حسین نے جمعہ کو بی جے پی کے تعاون پروگرام میں شرکت کی۔یوپی کے مدارس میں قومی ترانہ گائے جانے پر وزیر شاہنواز حسین نے کہا کہ مدارس میں قومی ترانہ نہیں گایا جاتا، مجھے اس کا علم نہیں۔
قومی ترانہ گانے میں کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، جو بھی اس ملک کا شہری ہے اسے قومی ترانہ گانا چاہیے۔ اس معاملہ پر وزیر جنک رام نے کہا کہ ملک آئین سے چلتا ہے۔ یوپی ملک سے باہر نہیں، ملک کے اندر ہے۔ آئین میں ہندو اور مسلم سماج کو جو حقوق دیئے گئے ہیں ان پر ملک اور ریاست میں کام ہو رہا ہے۔اس پروگرام میں بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری پر جنک رام نے کہا کہ بہار حکومت ذات پات کی مردم شماری کرانا چاہتی ہے، اس موضوع پر وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔ میں بھی اس میٹنگ میں شامل تھا۔ یہ کام حکومت کر رہی ہے۔



