
ایتھنز :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#یونان میں نو سال پہلے #ہسپانوی مصور پابلو پیکاسو (Pablo Picasso)اور #ہالینڈ کے آرٹسٹ پیئٹ مونڈریان کی چوری ہونے والی دو پینٹنگز مل گئی ہیں۔ پولیس کو یہ پینٹنگز دارالحکومت #ایتھنز کے قریب ایک گودام سے ملی ہیں۔ ان میں سے ایک پینٹنگ میں #دنیا کے معروف ترین مصور پیکاسو نےسن انیس سو انتالیس میں کیوبا کی ایک #خاتون کو خوبصورت انداز میں عکس بند کیا تھا۔
دوسری پینٹنگ میں ہالینڈ کے مصور مونڈریان نے سن انیس سو پانچ میں ایک پون چکی کو پینٹ کیا تھا۔ پولیس نے فروری میں ان فن پاروں کی تلاش دوبارہ شروع کردی تھی کیونکہ ماہرین کے مطابق پیکاسو کی یہ نایاب پینٹنگ ابھی تک فروخت نہیں کی گئی، اس لیے امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ پینٹنگز یونان میں ہی موجود ہیں۔



