قومی خبریں

بیرون ملک جانے والے طلبہ کوترجیحی بنیادپرویکسین دی جائے:ہائی کورٹ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو مرکزی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ جتنی جلدی ہوسکے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کو ترجیحی بنیاد پر کوویڈ 19 ویکسین لگانے پرترجیحی طورپر فیصلہ کریں۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ نے کہاہے کہ قانون ، قواعد ، ضوابط اور حکومتی پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا جانا چاہیے۔اس ہدایت کے ساتھ ہی عدالت نے پی آئی ایل کو نمٹا دیا۔این جی او کو نمائندگی کا جواب نہیں ملا تھا لہٰذا اس نے عدالت سے رجوع کیا۔

درخواست میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر پاسپورٹ نمبر لکھنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔غیر سرکاری تنظیم (این جی او)پرواسی لیگل سیل کی درخواست وکلاء کے رکن پارلیمنٹ سری وینیش ، روبین راجو اور دیپا جوزف کے ذریعہ دائر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ کوویڈ 19 وبا کے دوران ہندوستان آنے والے این آر آئیز کواپنے ملک واپس جانا پڑے گا۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں کمی کے بعد متعدد ممالک میں بین الاقوامی پروازوں کی اجازت ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوسرے ممالک صرف ان لوگوں کی اجازت دے رہے ہیں جنھیں ویکسین دی گئی ہے۔ایسی صورت حال میں اگر طلباء اور غیر مقیم ہندوستانیوں کو ویکسینیشن میں ترجیح نہیں دی جاتی ہے تواس کاان کی زندگی پر برا اثر پڑے گا۔

درخواست میں یہ بھی دعویٰ کیاگیا ہے کہ کوویکسین کو ابھی تک عالمی ادارئہ صحت کے ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے ، لہٰذا ایسے افرادجنہوں نے اس ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں انہیں بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا تھاکہ مرکز کو اس ضمن میں مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button