جرائم و حادثات

11 ویں کی طالبہ نے عاشق کے ساتھ لگائی پھانسی

بھیلواڑہ: (اردودنیا.اِن) بھیلواڑہ ضلع کے شمبھوگڑھ علاقہ میں بہن کے گھر میں بھائی نے نوجوان لڑکی (گرل فرینڈ )کے ساتھ خودکشی کرلی۔ ان دونوں کی لاشیں ایک ہی پھندے میں لٹکی ہوئی ملی تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے ان دونوں کی لاش اتار کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیاہے۔خیال رہے کہ یہ معاملہ معاشقہ کا ہے ۔

جائے وقوعہ سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ نوٹ میں دنیش پارک نامی شخص کے ذریعہ ان دونوں کی توہین کاذکر ہے ۔پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت پلووی شرما کے طور پر ہوئی ہے جو ارجن کے ساتھ پھندے پر لٹکی ہوئی ملی تھی۔ وہ قریبی گاؤں کی رہائشی تھی۔لڑکی جمعہ کی رات آٹھ بجے کے قریب گھر سے لاپتہ تھی۔

صبح سوشل میڈیا پر متوفی کی تصویر دیکھنے کے بعد مقتول کا بھائی اور والد موقع پر پہنچ گئے۔پلووی نے 11 ویں کلاس میں زیر تعلیم تھی۔موقع سے ملے سوسائد نوٹ میں لکھا ہے کہ ہم دونوں کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ ہم مجبور تھے ،

دنیش جی نے ہم دونوں کی توہین کی تھی۔اس میں بھیلواڑہ کے مانچا نائک اور ان کے والد گوپال نائک بھی شامل ہیں۔ ان سب کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے، تاہم دنیش پاریک اور مانچانائک کون ہے؟

اور ان دونوں کا مرنے والوں سے کیا تعلق ہے؟ پولیس اس بارے میں تفتیش کررہی ہے۔سوسائڈ نوٹ میں ہلاک شدہ عاشق جوڑے نے مزید لکھا ہے کہ پاپا ،ممی اور بھائی اگر ممکن ہو توہمیں معاف کردیں، ہمارا کوئی قصور نہیں۔ہمارے دونوں کے والدین کی دیکھ بھال کی جائے ، ہم دونوں پھر واپس آئیں گے، ہمارا انتظار کریں۔

ہماری بے عزتی پانچو اور ا نکت نے کروائی ہے ۔ اس میں میرے بڑے پاپا اور بڑی ممی کا بھی ہاتھ ہے ، ہم دونوں مر رہے ہیں، لیکن بدلے لینے ضرور واپس آئیں گے۔خیال رہے کہ پولیس ہر ایک زاویہ سے واقعہ کی تفتیش کررہی ہے ،

سوسائد نوٹ میں بڑے ابا اور بڑی امی کا بھی ذکر ہے ، اس لیے یہ دونوں بزرگوار بھی دائرہ تفتیش میں آچکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button