سوڈان-قدرتی رنگوں میں مذہبی دیواروں کی ایک حیرت انگیز آثار قدیمہ کی دریافت
سوڈان کے عوامی اور ابلاغی حلقوں میں حیرت انگیز مذہبی آثار قدیمہ کی دریافت کے چرچے ہیں۔
خرطوم،12؍اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سوڈان کے عوامی اور ابلاغی حلقوں میں حیرت انگیز مذہبی آثار قدیمہ کی دریافت کے چرچے ہیں۔ ان دریافت کو شمالی سوڈان کے اولڈ ڈونگولا علاقے میں منفرد اور غیر متوقع قرار دیا گیا ہے۔ آثار قدیمہ کی حیرت انگیز دریافت نے قدیم حجروں جو ممکنہ طور پرقرون وسطی کیاندر موجود دیواروں پر نقوش موجود ہیں۔ ان نقوش اور عبارتوں میں حضرت مسیح ، ان کی والدہ مریم اور فرشتہ مائیکل اپنے پروں کے ساتھ خاکوں کی شکل میں پیش کیے گئے۔دارالحکومت خرطوم سے تقریباً 530 کلومیٹر شمال میں واقع اولڈ ڈونگولا علاقے میں آثار قدیمہ کی کھدائی میں کام کرنے والے پولش مشن نے آثار قدیمہ کی دریافت کو منفرد اور غیر متوقع قرار دیا۔ پریس رپورٹس کے مطابق آثار قدیمہ کی منفرد دریافت اس خطے کے لیے بہت فنی اور تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔
ماہرین نے شمالی سوڈان کے آثار قدیمہ کے علاقوں میں عیسائی دور کے فنون سے متعلق دریافتوں کے میدان میں اس غیر مانوس دریافت کی پراسرار ہیروگلیفس اور علامتوں کو سمجھنے کی اپنی بھرپور کوشش کی ہے۔
سوڈان میں نوادرات اور عجائب گھروں کی قومی اتھارٹی میں آثار قدیمہ کے اکے سیکرٹریٹ کے سیکرٹری عبد الحی عبد الساوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ آثار قدیمہ کے دیواریں پرانے ڈونگولا علاقے میں کھدائی کے دوران پوشیدہ کمروں کے اندر سے ملی ہیں۔ ان خاکوں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام، ان کی والدہ، مریم اور فرشتہ مائیکل کے مقدس خاکیاور تصویری نقشوں کو مجسم کیا گیا ہے۔ اس کے سالتھ ان نقوش میں اس دور کے باداش نوبہ کے پروں کو پھڑپھڑاتے دکھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ کی ٹیم ان تاریخی دیواروں کے سامنے حیرت زدہ رہ گئی جو آج بھی اپنے قدرتی رنگ کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، گویا وہ آج کے دور کی ہیں اور سیکڑوں سال گذرنے کے بعد بھی پرانی معلوم نہیں ہوتیں۔
الساوی نے کہا کہ حالیہ آثار قدیمہ کی دریافت غیر معمولی ہیکیونکہ پچھلے دیواروں میں فرشتہ یا بادشاہ کے محافظ کی تصویر کو ایک مقررہ انداز میں مجسم کرنا غیرمعمولی صلاحیت کا ثبوت ہے لیکن نئے دیواروں میں فرشتہ مائیکل کو اپنے بازو کو حرکت دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سوڈان کے نوادرات کے ماہر عبدالحئی نے مزید کہا کہ آثار قدیمہ کی انوکھی دریافت سے بہت سے اشارے ملتے ہیں اور اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ نیوبین فنکاروں نے ناقابل یقین انداز میں ڈرائنگ میں مہارت حاصل کی اور اس کا ثبوت عیسائی دیواروں سے ملتا ہے۔ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ قدیم نیوبیائی تہذیب کی اپنی ثقافت ، فنون اور زبان تھی۔انوکھی آثار قدیمہ کی دریافت سے شمالی سوڈان میں آثار قدیمہ کے علاقوں میں عیسائی دور کے بارے میں حیرت انگیز حقائق سامنے آئے۔ان آثار قدیمہ کے کمروں کی جڑیں اب بھی وسیع ہیں اور ان کی تاریخی خصوصیات سے پردہ اٹھانے کے لیے بہت بڑا کام کیا جائے گا۔



