بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

عصمت دری سے حاملہ ہوئی نابالغہ کی خودکشی ، والدین نے کی انصاف کی فریاد

راج ناندگاؤں ؍رائے پور ، 29جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#چھتیس گڑھ کے راج ناندگاؤں ضلع کے تحت ڈونگر گڑھ میں #عصمت دری کی شکار #لڑکی کے والدین نے پولیس سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ #پولیس نے #والد کی شکایت پر کارروائی کی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شکایت کے مطابق تھانہ ڈونگر گڑھ کے علاقہ کی ایک #نابالغ لڑکی کو #ملزم نے پریم جال میں پھانس کر اس کے ساتھ #زیادتی کی۔

اس کے بعد نابالغہ #حاملہ ہوگئی ۔تاہم کچھ دنوں تقریباً 4 ماہ کے بعد نابالغہ کی طبیعت خراب ہوئی ، جس سے اس کی موت ہوگئی ، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ نابالغہ لڑ کی نے زہرکھا کر خود کشی کرلی ہے۔ پولیس نے اس کیس کے ملزم جے رام پٹیل کو گرفتار کرلیا ہے۔معاملہ ڈونگر گڑھ پولیس اسٹیشن کے تحت واقع مسرانامی گاؤں کا ہے۔ متعلقہ تھانہ پہنچ کر متاثرہ لڑکی کے والدین نے ڈونگر گڑھ پولیس اسٹیشن میں پورٹ درج کروائی تھی۔

شکایت کے مطابق چار پانچ ماہ قبل خیرا گڑھ کا رہائشی جے رام پٹیل ، جو مسرہ کی ریلوے لائن میں کام کرتا تھا، اس نے نابالغ متاثرہ لڑکی کوپریم جال میں پھنساکر اس سے جسمانی تعلق بناتا رہا۔ اس کی وجہ سے متاثرہ 4 ماہ کی حاملہ ہوگئی ۔ حمل کا انکشاف اس طرح ہوا کہ اچانک نابالغ لڑکی میں پیٹ میں درد ہونے لگا ، جس پر لڑکی کے والد نے علاج کے لئے راج ناند گاؤں کے نجی اسپتال میں داخل کرایا ۔

اس کی حالت تشویشناک ہو نے پر مناسب علاج کے لئے بھلائی کے نجی اسپتال میں ریفر کردیا گیا، لیکن اس کی موت ہوگئی ۔ڈاکٹروں کے مطابق اس کے پیٹ میں 4 ماہ کے بچے کی موت چوہے مارنے کی دوا کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہے۔ علاج کے دوران گھر واپسی کے عمل میں نابالغہ بھی راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

پولیس تھانہ انچارج نے بتایا کہ اس معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر ڈونگر گڑھ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم جے رام پٹیل کو پوچھ گچھ کے لئے تھانے بلایا تھا، جہاں اس نے جرم کا اعتراف کیا ، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button