
گورکھپور:10جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے بانس گاؤں علاقے میں #اجتماعی #عصمت دری متاثرہ نے مشتبہ حالات میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے ایک گاوں میں نئی شادی شدہ خاتون نے پھانسی لگا کرخودکشی کرلی۔متوفیہ کے شوہر کا الزام ہے کہ کھلے عام گھوم رہے عصمت دری کے ملزمین کی ہراسانی سے تنگ آکر اس کی بیوی نے خودکشی کی ہے ۔عصمت #دری کے معاملے میں ایک ملزم جیل میں ہے۔ دیگر باہر ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پڑوسی گاؤں کے گجاری گاؤں کے منشی یادو، سچن یادو، پرنس یادو، شبھم یادو، ادے بھان یادو اور #ابھیجیت یادو اور ابھیجیت پرجا پتی نے اس کی 22سالہ بیوی اور 14سالہ بہن کے ساتھ ایک مہینے قبل اجتماعی عصمت کی تھی۔ ابھیجیت نے اپنے موبائل میں ویڈیو بھی بنا لیا تھا۔
ابھیجیت اور اس کے ساتھ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بیوی اور بہن کو بلیک میل کررہے تھے۔ اس حادثے میں پولیس نے ابھیجیت کو گرفتار کر کے دیگر پانچ افراد کے خلاف #پاکسو #ایکٹ اور دیگر مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر کے انوسٹی گیشن کررہی ہے۔



