تلنگانہ کی خبریںجرائم و حادثات

شادی میں تاخیر سے دل برداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شادی میں تاخیر سے دل برداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ ڈنڈیگل پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 18 سالہ دانی کماری نے کٹہ مائسماں تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ دانی کماری پانڈو بستی سورارم علاقہ کے ساکن شخص ستیندر سنگھ کی بیٹی تھی۔ یہ لڑکی ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی اور گزشتہ تین سال سے ان کے درمیان معشوقہ جاری تھا۔ لڑکے سے محبت کے متعلق لڑکی کی والدہ کو علم ہوگیا تھا اور اس نے لڑکے اور لڑکی سے کافی سختی سے پوچھا۔ اس وقت لڑکے نے شادی کا وعدہ کیا تھا گزشتہ روز لڑکے نے لڑکی کی والدہ کو فون کرتے ہوئے اطلاع دی کہ وہ ڈگری تعلیم کی تکمیل کے بعد لڑکی سے شادی کرے گا اس بات سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button