’گناہوں‘ کا کفارہ ادا کرر ہے سکھبیر سنگھ بادل پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچے
شرومنی اکالی دل لیڈر اور پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ پر گولی چلانے کی کوشش کی گئی۔
امرتسر ،4دسمبر ( ایجنسیز) پنجاب کے امرتسر کے گولڈن ٹیمپل سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے ،جہاں شرومنی اکالی دل لیڈر اور پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ پر گولی چلانے کی کوشش کی گئی۔ ان پر حملہ کرنے کی یہ کوشش اس وقت کی گئی جب وہ گولڈن ٹیمپل کے باہر ایک دروازے پر کام کر رہے تھے۔ فائرنگ سے پہلے ہی وہاں کھڑے دیگر اہلکاروں نے حملہ آور کو پکڑ لیا اور سکھبیر بادل پر حملہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
گولڈن ٹیمپل میں سکھبیر بادل پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی شناخت نارائن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو اس سے قبل دہشت گردی کے واقعات سے متعلق کئی معاملات میں ملوث تھا۔ ڈاکٹر دل جیت سنگھ چیمہ سے لے کر بکرم سنگھ مجیٹھیا تک کے پارٹی لیڈروں نے اکالی دل کے ایک سرکردہ لیڈر پر اس حملے کو لے کر پنجاب کی آپ حکومت کو نشانہ بنایا۔سکھبیر بادل پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو فوراً پکڑ لیا گیا۔
وہ اس حملے سے بال بال بچ گئے کیونکہ گولی ان پر نہیں لگی اور دیوار سے ٹکرا گئی۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل کو بہت مقبول لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بادل منگل سے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں سری ہرمندر صاحب گرودوارہ کے باہر پہرہ دینے کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ وہ منگل کو وہیل چیئر پر گرودوارہ پہنچے۔



