جے پور: نام نہاد کرنی سینا لیڈر سکھ دیو گامیڑی کا قتل، علاقہ میں سنسنی
گولی لگنے سے گوگامیڈی کو فرش پر گرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
نئی دہلی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)نام نہاد راجپوت کرنی سینا کے صدر سکھ دیو سنگھ گوگامیڑی کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ حملے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سکھدیو سنگھ جے پور کے شیام نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے جب انہیں گولی ماری گئی۔ انہیں مارنے والے اسکوٹر پر آئے تھے۔ واقعے کے فوراً بعد انہیں قریبی میٹرو ماس اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔گوگامیڑی کے قتل کے بعد راجستھان کی پولس انتظامیہ سخت ہو گئی ہے۔ جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ سکھ دیو سنگھ گوگامیڑی کو چار گولیاں لگیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گولیاں کس نے چلائیں۔سکھ دیو سنگھ گوگامیڑی پہلے کرنی سینا میں تھے۔ تنظیم کے ساتھ تنازع کے بعد انہوں نے راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے نام سے ایک نئی تنظیم بنائی۔ وہ اس کے صدر تھے۔ ان کا نام بالی ووڈ فلم پدماوت اور گینگسٹر آنند پال سے متعلق کیس سے متعلق احتجاج کے دوران سرخیوں میں آیا تھا۔ان کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگامیڑی کافی عرصے سے سیکورٹی کا مطالبہ کر رہے تھے۔کہا جاتاہے کہ گامیڑی کے قتل میں لارنس بشنوئی گینگ کا ہاتھ ہے ، تاہم اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے۔
VIDEO | CCTV footage shows two men firing multiple shots at Rashtriya Rajput Karni Sena president Sukhdev Singh Gogamedi and another man standing at the door.
Gogamedi died, while one of his security personnel and another person were injured in the firing.
(Disclaimer: PTI… pic.twitter.com/2W4TQely7C
— Press Trust of India (@PTI_News) December 5, 2023



