اسپورٹسسرورق

سنیل گواسکر کو ٹیسٹ ڈیبو میں50 سال پورے ،بی سی سی آئی نے اعزاز سے نوازا

sunil-gavaskar-has-been-honored-by-the-bcci-for-50-years-in-his-test-debut
twitter

احمد آباد: (اردودنیا.اِن)ہندوستان کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز سنیل گواسکر کو ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبو کیے ہوئے 50 سال ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر بی سی سی آئی نے آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انہیں اعزاز سے نوازا ۔ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین چوتھے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن لنچ بریک کے دوران بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے 71 سالہ سابق کپتان کو یادگاری ٹوپی پیش کی۔

sunil-gavaskar-has-been-honored-by-the-bcci-for-50-years-in-his-test-debut
Twitter

بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیا کہ آج ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر کے ڈیبو کے 50 سال پورے ہونے کا جشن ہے۔ جے شاہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ان کی تصویر لگائی۔

انہوں نے لکھا کہ ہندوستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار سنیل گواسکر جی کے 50 سال پورے ہونے کا جشن ۔ یہ تمام ہندوستانیوں کے لئے ایک بہت بڑا لمحہ ہے اور ہم اسے دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں منا رہے ہیں۔

گواسکر نے 1971 سے 1987 تک ہندوستان کے لئے 125 ٹیسٹ اور 108 ون ڈے کھیلے اور بالترتیب 10122 اور 3092 رنز بنائے ۔ وہ 1983 میں ورلڈ کپ چمپئن ٹیم کا بھی حصہ تھے ۔ سچن تندولکرنے 2005 میں ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کا ان کا ریکارڈ توڑا تھا۔ گواسکر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبو میچ میں پہلی اننگز میں 65 اور دوسری میں 67 رنز بنائے تھے۔ ہندوستان نے وہ میچ اور سیریز دونوں اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button