اسپورٹس

عادل رشید پرسنیل گواسکر کی نظر،آئی پی ایل نیلامی میں بہترکارکردگی فیصلہ کن ہوگی

نئی دہلی26ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لیجنڈری سنیل گواسکرنے کہا ہے کہ جاری آئی پی ایل میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو اس سیزن میں بہت اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی اگر وہ اگلے سال کی میگا نیلامی میں اچھی قیمت حاصل کرناچاہتے ہیں۔ اگلے سال کے آغاز میں تازہ کھلاڑی ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگلے سیزن میں کھیلنے والی دونئی ٹیمیں بھی فروخت کی جائیں گی۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

تاہم سب سے بڑی تبدیلی ٹیموں میں ہوگی اورتازہ نیلامی کے بعد تمام ٹیموں کی تصویر مکمل طور پر بدل جائے گی۔ گواسکر کی نظر اگلی نیلامی کے لیے ایک کھلاڑی پر ہے اور وہ ہیں انگلینڈکے اسپنر عادل رشید ہیں۔یہ 33 سالہ لیگ اسپنر اس وقت پنجاب کنگز کی جانب سے کھیل رہاہے۔ راشد کو پنجاب کنگز نے آسٹریلیا کے جئے رچرڈسن کا نام واپس لینے کے بعدلیاتھا۔

عادل نے اپنا پہلا آئی پی ایل میچ راجستھان کے خلاف کھیلا۔ راشد کو اس میچ میں کوئی وکٹ نہیں ملی اور 35 رنز دیے۔ اگلے میچ میں انھیں حیدرآباد کے خلاف ڈراپ کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button