ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) بالی ووڈ سپر اسٹار دپیکا پاڈوکون Deepika Padukone جو درجنوں بالی ووڈ فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان دنوں ان کی شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’’پٹھان‘‘ دنیا بھر کے باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ ایسے میں دپیکا کے چاہنے والوں کے لیے نئی خبر یہ ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کو قطر ایئرویز Qatar Airways نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں قطر ایئرویز کی برینڈ ایمبیسیڈر بننے کا اعلان کیا۔دپیکا نے اس حوالے سے کئی ویڈیوز شیئر کی ہیں اور اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’قطر ایئرویز کی گلوبل برینڈ ایمبیسیڈر بننے پر خوشی ہو رہی ہے کیونکہ اس جیسا اور کچھ بھی نہیں ہے۔‘
ویڈیو میں دپیکا پڈوکون کو فلائٹ میں کھانا کھاتے، تفریح کرتے اور دوحہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔قطر ایئرویز کے علاوہ سپر اسٹار اداکارہ مشہور فرانسیسی برینڈ لوئی وٹون اور امریکی فیشن برینڈ لیوائز کی بھی برینڈ ایمبیسیڈر ہیں۔دپیکا پڈوکون جنوبی انڈیا کے اداکار پربھاس کے ساتھ ’پروجیکٹ کے‘ نامی فلم بھی کر رہی ہیں جس کا پوسٹر گذشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا جب کہ وہ ریتک روشن کے ساتھ اپنے کیریئر کی پہلی فلم بھی کرنے جا رہی ہیں۔
View this post on Instagram



