بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کی حمایت: ڈاؤننگ اسٹریٹ میں منعقد ہونے والی عید ملن تنازعے کا شکار

پارٹی کے رہنماؤں سمیت بزنس اور چیرٹی لیڈرز نے عید ملن کا بائیکاٹ کردیا

لندن، 15اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی طرف سے سالانہ عید ملن کی تقریب اسرائیل کی حمایت کے باعث تنازعے کا شکار ہو گئی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی جانب سے 15 اپریل کو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں عید ملن کی تقریب منعقد کی گئی تھی تاہم حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں سمیت بزنس اور چیرٹی لیڈرز نے عید ملن کا بائیکاٹ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرونس سعیدہ وارثی سمیت دو دیگر ٹوری اراکین پارلیمنٹ بھی عید ملن کے بائیکاٹ کا ارادہ رکھتے ہیں، ڈاؤننگ اسٹریٹ کی عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ حکومت کی طرف سے اسرائیل کی حمایت کرنے کے سبب کیا گیا ہے۔

سعیدہ وارثی نے غزہ کے تنازعے کے سبب ہی 2014 میں ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ سے بطور فارن آفس منسٹر استعفیٰ دیا تھا۔ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ذرائع نے نجی طور پر عید ملن میں مہمانوں کے بائیکاٹ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کردیا ہے، 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان کے مطابق غزہ کے حوالے سے انسانی خدشات کو سمجھتے ہیں۔ترجمان کے مطابق وزیر اعظم رشی سونک عید ملن میں مسلمانوں کا خیرمقدم اور ان کی خدمات کی خوشی منانے کے منتظر ہیں، مسلمانوں کے غزہ کے انسانی بحران پر تشویش کا احساس ہے، ہماری ترجیح کشیدگی کو خطے میں پھیلنے سے روکنا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی طرف سے بھی رمضان میں منعقدہ افطار کی تقریب کا متعدد مسلمانوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button