قومی خبریں

سپریم کورٹ کالجیم نے دو نئے ججوں کی سفارش، 5 سال بعد اقلیتی برادری کے جج کی تقرری

نئی دہلی،07؍مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ کو دو نئے جج مل گئے ہیں۔ ناموں کی سفارش کے 48 گھنٹے کے اندر مرکز نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سدھانشو دھولیا اور گجرات ہائی کورٹ کے جج جمشید بی پاردی والا کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ صدر نے ان کے ناموں پر مہر لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ 5 مئی کو سپریم کورٹ کالجیم نے دو نئے ججوں کی سفارش مرکزی حکومت کو بھیجی تھی۔ سی جے آئی این وی رمنا کی سربراہی والی ایس سی کالجیم نے سدھانشو دھولیا Sudhanshu Dhulia اور جمشید بی پاردی والا Jamshed Burjor Pardiwala  کو سپریم کورٹ کے ججوں کے طور پر مقرر کرنے کی سفارش پر فیصلہ لیا۔

یہ دونوں جج پیر کو اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اطلاعات ہیں کہ جسٹس پاردی والا چیف جسٹس آف انڈیا یعنی سی جے آئی بنیں گے۔ وہ مئی 2028 میں ملک کے چیف جسٹس بن سکتے ہیں۔ ان کی مدت ملازمت تقریباً 2 سال 3 ماہ ہوگی۔ وہ سپریم کورٹ کے چوتھے پارسی جج ہیں۔ ان کی تقرری کا مطلب ہے کہ 5 سال کے وقفے کے بعد اقلیتی برادری سے ایک جج کی تقرری ہوئی ہے۔ اس سے قبل جج ایس عبدالنذیر کو فروری 2017 میں سپریم کورٹ میں مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button