بین ریاستی خبریں

بنگال میں صدرراج لگانے والی درخواست پر سماعت کیلئے متفق ہواسپریم کورٹ, ممتابنرنی حکومت کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات

نئی دہلی، یکم جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم #کورٹ اس درخواست پر سماعت پر متفق ہوگیا ہے جس میں مرکزی #حکومت کو مغربی بنگال میں 2 مئی سے انتخابات کے بعد امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صدر راج لگانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی ہے ۔ اس درخواست میں مرکز کو ریاست میں حالات موافق بنانے میں انتظامیہ کے #عہدیداروں کی مدد اورکسی بے ضابطگی سے ان کی حفاظت کیلئے مسلح، نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کئے جانے کی #ہدایت دینے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچایا جا سکے۔

جسٹس ونییت سرن اور جسٹس دنیش مہیشوری کی بنچ نے مرکز، مغربی #بنگال اور #الیکشن کمیشن کو اس درخواست پر نوٹس جاری کیا۔ درخواست میں ریاست میں تشدد کے بعد متاثرہ افراد کو ان کے لواحقین اور ان کے اہل خانہ کو پہنچنے والے نقصان کا پتہ لگانے کے بعد معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

بنچ نے کہاکہ ہم جواب دہندگان نمبر 1 (حکومت ہند)، جواب دہندہ نمبر 2 (حکومت مغربی بنگال) اور جواب دہندہ نمبر 3 (الیکشن کمیشن) کو نوٹس جاری کررہے ہیں۔ تاہم بنچ نے ممتا بنرجی کو جواب دہ نمبر چار ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پارٹی صدر کی حیثیت سے نوٹس جاری نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button