قومی خبریں

سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کے اشتہارات کے خلاف دائر پی آئی ایل کو خارج کر دیا

نئی دہلی ،11؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کے اشتہارات Advertisements کے خلاف دائر پی آئی ایل Public interest litigation

کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کی سماعت دوسری مرتبہ ملتوی کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

عرضی میں یوپی حکومت کے تمام اشتہارات Advertisements کو روکنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ یوپی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے اشتہارات اور ایونٹ مینجمنٹ پر کروڑوں روپئے خرچ کر رہی ہے۔

یوپی حکومت سرکاری خزانے کے پیسے کا اشتہارات پر غلط استعمال کر رہی ہے۔ فرضی مقبولیت کی کوشش کرنے کے لیے یوپی حکومت تمام عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی فنڈز اشتہارات پر خرچ کر رہی ہے۔ یوپی حکومت کا کروڑوں روپئے کا اشتہار بھی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

یوپی حکومت نے یوپی ریاست سے باہر اشتہارات جاری کرنے میں کروڑوں روپئے خرچ کیے ہیں جو اس کی ذمہ داری سے باہر ہے۔ 20 کروڑ لوگوں کی جانیں اور عوام کا پیسہ بچانے کے لیے عدالت کو مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔ ایڈوکیٹ سی آر جیا سکن نے عرضی داخل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button