
سپریم کورٹ نے مرکز کے خلاف کیجریوال حکومت کی درخواست کو مضحکہ خیز قرار دیا سماعت سے انکار
نئی دہلی،09؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی #کیجریوال حکومت کو آج سپریم کورٹ سے بڑا دھچکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کی جانب سے مرکز کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے انکار کردیا ہے۔ دہلی حکومت نے یہ درخواست پڑوسی ریاستوں کے #پاور #پلانٹس کو بند کرنے کے سلسلے میں دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے اور اس پر سماعت نہیں ہوگی ۔
سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کی جانب سے پنجاب ، ہریانہ اور یوپی میں کوئلے پر مبنی 10 پاور پلانٹس کو بند کرنے کے لئے دائر پی آئی ایل کی #سماعت سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کرنے کے ساتھ دہلی حکومت سے پوچھا کہ کیا وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں؟
اس کے بعد دہلی حکومت نے عرضی واپس لے لی ہے۔جسٹس نوین سنہا اور جسٹس آر سبھاش ریڈی کی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ دراصل دہلی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل داخل کی تھی جس میں مرکز کو پنجاب ، ہریانہ اور اتر پردیش میں 10 تھرمل پاور پلانٹوں میں ایندھن گیس کے آلات نصب کرنے کی ہدایت کی تھی۔
#دہلی #حکومت کا کہنا ہے کہ ان آلات کی عدم موجودگی کے سبب وہ تھرمل پلانٹ دارالحکومت میں آلودگی کا باعث بنتے ہیں۔درخواست میں سینٹرل آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے 9 تھرمل پاور پلانٹوں کے لئے ایندھن گیس ڈیسلفورائزیشن (ایف جی ڈی) کے قیام کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کے #حکم کو بھی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



