قومی خبریں

سپریم کورٹ نے NEET-PG 2022 کے امتحان کو ملتوی کرنے سے کیا انکار

امتحان 21 مئی کو ہی ہوگا

نئی دہلی،13؍مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے آج NEET-PG 2022 کے امتحان کو ملتوی کرنے سے انکار کر دیا ہے، NEET-PG 2022 کا امتحان اپنے مقررہ وقت یعنی 21 مئی 2022 کو ہوگا۔ سپریم کورٹ نے ڈاکٹروں کی NEET-PG 2022 امتحان کو ملتوی کرنے کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ امتحان ملتوی کرنے سے افراتفری اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگی۔ یہی نہیں یہ مریضوں کی دیکھ بھال کو بھی متاثر کرے گا اور PG NEET کی تیاری کرنے والے 2 لاکھ سے زیادہ طلباء کے لیے مایوسی پیدا کرے گا۔

سپریم کورٹ نے NEET-PG 2022 کے امتحان کو ملتوی کرنے کی درخواست پر کہا کہ اس سے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی بھی ہوگی۔ یہ حکومتی پالیسی کا معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ میڈیکل کے طلباء نے سپریم کورٹ سے NEET-PG 2022 کے امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ انہیں NEET-PG 2022 کے امتحان کی تیاری کے لیے کافی وقت نہیں ملا تھا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ ڈاکٹروں کو تیاری کا وقت نہیں ملا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button