نئی دہلی، 28 جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے جمعہ کو سرکاری ملازمتوں میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کو ترقیوں میں ریزرویشن دینے کے لئے کوئی معیار طے کرنے سے انکار کردیا۔ جسٹس ایل ناگیشورا راؤ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ نے کہا کہ ریاستی حکومتیں ایس سی/ایس ٹی کی نمائندگی میں کمی کے اعداد و شمار جمع کرنے کی پابند ہیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ایس سی/ایس ٹی کی ناکافی نمائندگی کا پتہ لگانے کے لیے کوئی معیار نہیں رکھ سکتا ، یہ ریاستوں کو کرنا ہوگا۔اس سے قبل مرکز نے بنچ سے کہا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ آزادی کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں، لیکن ایس سی/ایس ٹی زمرے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اونچی ذات کے لوگوں کی طرح اہمیت نہیں دی جاتی ہے۔
سپریم کورٹ نے 26 اکتوبر 2021 کو اس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا فیصلہ بعد میں سنائے گی۔



