قومی خبریں

سپریم کورٹ میں ریپ کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

ملزم کے وکیل نے بتایا تھا بلیک میلنگ کا معاملہ

نئی دہلی،03؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ میں سی جے آئی این وی رمنا کی سربراہی میں تین ججوں کی بنچ نے عصمت دری کے ملزم آٹورکشا ڈرائیور کی ضمانت کی درخواست قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ آٹو ڈرائیور کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

جسٹس ہیما کوہلی نے ملزم کے وکیل سے کہا کہ متاثرہ لڑکی مدد کے لیے سڑکوں پر برہنہ چیخ رہی تھی اور آپ اتنے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے کے باوجود ضمانت کے لیے یہاں آئے ہیں۔ ملزم کے وکیل نے دلیل دی باہمی رضامندی سے تعلقات ہوئے تھے ۔ طبی جانچ میں بھی کوئی چوٹ نہیں پائی گئی ہے۔

اس کے بعد بنچ نے ملزم سے دوبارہ سوال کیا کہ جب کوئی اجنبی شہر میں آتی ہے تو نشہ دے کر اس کی عصمت دری کی جاتی ہے۔ اب آپ عجیب سی دلیل دے رہے ہیں کہ اسے کوئی چوٹ نہیں ہوئی تھی۔ ہم پہلی بار ایسی باتیں سن رہے ہیں، جس میں میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر عصمت دری کو باہمی رضامندی کا رشتہ بتایا جا رہا ہے۔

بنچ نے کہا کہ آپ رپورٹ کی بات کر رہے ہیں لیکن متاثرہ لڑکی اور علاقے کے عینی شاہدین جنہوں نے اسے سڑکوں پر چیختے ہوئے دیکھا وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ عصمت دری ہوئی ہے۔

وکیل نے پھر کہا کہ یہ وصولی اور بلیک میلنگ کا کیس ہے

جس میں پہلے باہمی رضامندی سے تعلقات بنائے جاتے ہیں اور پھر عصمت دری کا مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے کر رقم وصول کی جاتی ہے۔اس پر عدالت نے کہا کہ آپ آٹو رکشہ چلاتے ہیں آپ سے کیا وصولی کی جاسکتی ہے ۔ یہ عصمت دری کا ہی معاملہ ہے۔ آپ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button