سورت: باپ نے اپنی کمسن بیٹی کو چاقو سے 25 وار کر کے قتل کر دیا- ویڈیو وائرل
اس خوفناک واقعے کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سورت :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی کے بعد اب سورت میں بھی ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں علاقے میں باپ نے اپنی بیٹی کو 25 وار کرکے قتل کردیا۔ سورت کے کدودرا علاقے سے ایک شخص کو گھریلو تشدد اور اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سورت کے کدودرا علاقہ کا یہ واقعہ 18 مئی کا ہے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم کو اس کی بیوی ریکھا کی شکایت کی بنیاد پر قتل کے دو دن بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کی شناخت رامانوجا کے طور پر ہوئی ہے۔
تفتیشی افسران نے بتایا کہ رامانوجا نامی ایک شخص اپنی بیوی اور بیٹی چندہ (19) خاندان کے ساتھ سورت کے ستیہ نگر سوسائٹی میں ایک فلیٹ میں کرائے پر رہ رہا ہے۔ چونکہ گرمیوں کا موسم تھا، بیوی نے گھر کے ٹیرس پر سونے کو کہا۔ اس بات پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔ملزم اور اس کی بیوی کے درمیان بیٹی کے ٹیرس پر سونے کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔ بحث اتنی بڑھ گئی کہ ملزم کا غصہ بڑھ گیا اور حالات مزید بگڑ گئے۔ جس کی وجہ سے تشدد ہوا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رات تقریباً 11.20 بجے رامانوجا نے گھر میں بچوں کے سامنے اپنی بیوی پر چاقو سے حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی ۔ اس دوران جب اس کے بچوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی اور اس کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی تو کچھ دیر کے لیے ان بچوں نے رامانوج کو قابو کر لیا۔تاہم تھوڑی دیر بعد ملزم نےپھرحملہ کردیا۔اس نے اپنی بیٹی پر چاقو سے 25 وار کئے۔ جب وہ اپنے والد سے بچنے کے لیے ساتھ والے کمرےمیں داخل ہوئی تو باپ نے اپنی بیٹی کا پیچھا کر کے اسے قتل کر دیا۔
رامانوج اس کے بعد بھی بیوی کو مارنے چھت پر چڑھ گیا اور اپنی بیوی کو بھی شدید زخمی کردیا۔ایسے میں ماں کو بچانے کے لیے بچوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی اس میں انھیں معمولی چوٹیں آئیں۔پڑوسیوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے ان پر بھی حملہ کردیا۔ کسی کو اس کے قریب جانے کی ہمت نہیں تھی۔ یہ مناظر فلیٹ میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہو گئے۔
سورت پولیس نے معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد رامانوجا کو گرفتار کر لیا اور قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار بھی برآمد کر لیے۔ بعد ازاں مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا۔کیس کے چیف تفتیش کار انسپکٹر آر کے پٹیل نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فی الحال زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
Surat: Intolerant natured Sanatani Ramanuj Sahu (45) kiII€d his daughter Chanda (19) by stābbing her 17 times & seriously injured his wife Rekha and 3 sons over a dispute of sleeping on the terrace.
No one is ready to call this Sanatan Dharm as Peaceful religion. pic.twitter.com/UFyxszDLtH
— 🇮🇳கடலோடி🇮🇳ملاح🇮🇳 (@kadalodi04) May 29, 2023



