سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

حیران کن فوائد, گرم پانی اور شہد ✍️فرحین عدنان بنگلور

وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اگر صبح اٹھ کر ایک گلاس گرم پانی میں شہد ڈال کر پئیں تو ان کا وزن تیزی کے ساتھ کم ہو گا

شہد کی افادیت و اہمیت سے کون واقف نہیں؟زمانہ قدیم سے اسے دوا اور غذا دونوں صورتوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم اکثر اسے گرم پانی کے ساتھ شامل کرکے نہار منہ پینے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح شہد کی غذائیت اور اس سے جسم کو حاصل ہونے والے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔ آئیے گرم پانی کے ساتھ شہد کے استعمال سے حاصل ہونے والے چند فوائد پر نظر ڈالتے ہیں :

وزن کم کرتا ہے

وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اگر صبح اٹھ کر ایک گلاس گرم پانی میں شہد ڈال کر پئیں تو ان کا وزن تیزی کے ساتھ کم ہو گا اور اس سے صحت کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ عموماً ڈائٹنگ کرنے والوں کو شہد کے ساتھ لیمبو کے چند قطرے بھی ڈالنے کے لئے کہا جاتا ہے جو اس سیال کی افادیت میں مزید اضافہ کردیتا ہے۔ اس سے جسم کا کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور چربی گھل جاتی ہے۔ ساتھ ہی جسم کو توانائی بھی حاصل ہوتی ہے۔ بہترین نتائج کے لئے شہد کے پانی کو صبح نہار منہ اور رات سونے سے پہلے لیا جا سکتا ہے۔

کھانسی میں آرام دیتا ہے

کھانسی کی وجہ عام طور پر گلے میں ہونے والی خارش یا خشکی ہوتی ہے۔ شہد کے پانی سے سانس کی نالی صاف ہو جاتا ہے۔ ساتھ ہی یہ پانی سینے سے بلغم بھی صاف کرتا ہے۔ کھانسی کے لئے شہد کے ساتھ لیمبو کے قطرے گرم پانی میں ڈالے جا سکتے ہیں۔ اس ڈرنک کی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کھانسی کی تکلیف میں راحت کا باعث بنیں گی۔

نظام ہضم بہتر بناتا ہے

عموماً نظام ہضم میں خرابی معدے میں پیدا ہونے والی تیزابیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ معدے کے انفیکشن یا قبض وغیر ہ کی وجہ سے بھی ہاضمہ خراب ہوسکتا ہے۔ ان تمام صورتحال کے لئے شہد کا پانی بے حد فائدے مند اور کارآمد ہے۔

الرجی دور کرتا ہے

شہد جلد کیلئے مفید ہے۔ اس کو پانی میں ڈال کر پینے سے جلد اندر سے صاف ہوجاتی ہے۔ جلد پر ہونے والی الرجی کو دور کرنے کیلئے شہد کا پانی بے حد مفید ہے۔ اس سے جلد کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اور خشکی بھی نہیں بن پاتی۔

جسم کو طاقت دیتا ہے

یہ پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ جسم میں مناسب نمی بنی رہے تو وہ توانا اور تندرست رہتا ہے۔ سارا دن چاق و چوبند رہنے کے لئے صبح اٹھ کے شہد کا پانی پینا مفید ہے۔ جو لوگ دن بھر میں سست اور جھومتے رہتے ہوں وہ شہد کے پانی کو ضرور اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔

امراض قلب سے محفوظ رکھتا ہے

شہد دل کو جوان اور تندرست رکھتا ہے۔ شہد کے ساتھ اگر دارچینی بھی گرم پانی میں ڈال دی جائے تو اس پانی کے استعمال سے دل کی شریانیں کھل جاتی ہیں جس سے خون بہتر طریقے سے جسم میں دوڑ سکتا ہے۔ اس مکسچر سے کولیسٹرول لیول بھی درست رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق شہد کے پانی کا باقائدگی سے استعمال کولیسٹرل کو دس فیصد تک کم کر سکتا ہے۔ تھوڑے سے گرم پانی میں ایک سے دو چمچ شہد اور ایک تہائی دارچینی پاؤڈر ڈال کر پئیں۔

قوت مدافعت بہتر بناتا ہے

شہد طاقت کا خزانہ ہے۔ اس سے جسم کو بیماریوں اور جراثیموں سے لڑنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ شہد کا پانی جراثیم اور بیکٹیریا کے خلاف کسی اینٹی بائیو ٹک کی طرح کام کرتا ہے۔ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے شہد طاقت کا خزانہ ہے۔ اس سے جسم کو بیماریوں اور جراثیموں سے لڑنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ شہد کا پانی جراثیم اور بیکٹیریا کے خلاف کسی اینٹی بائیو ٹک کی طرح کام کرتا ہے۔ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے شہد کا پانی باقائدگی سے پئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button