بین ریاستی خبریں

سشانت سنگھ راجپوت کے گھریلو ملازم نیرج اور کیشو کو این سی بی کاسمن،تفتیش کیلئے بلایا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ڈرگس معاملے میں این سی بی نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے دوست اداکار سدھارتھ پٹھانی کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے بعداب این سی بی نے سابق گھریلو ملازم نیرج اور کیشو کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کہا ہے کہ سدھارتھ پٹھانی کی گرفتاری کے بعد این سی بی نے مقتول اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے سابق گھریلو ملازم نیرج اور کیشو کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے معاملے میں این سی بی نے نیرج اور کیشو کو سمن جاری کیا ہے۔ بتادیں کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو انتقال کرگئے۔

سشانت اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ سشانت کی اچانک موت سے پورا ملک لرز اٹھا، بعد میں اس معاملے میں منشیات کا پہلوسامنے آیا۔ این سی بی نے اس بارے میں بہت سی بڑی مشہور شخصیات سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button