سرورقفلمی دنیاقومی خبریں

سشمیتا -للت مودی افیئر: صارفین کی نصیحت ارے میڈم !اس بھگوڑے آدمی سے دور ہی رہیں، تو بہتر ہوگا

نئی دہلی ، 15 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بدنام زمانہ شخص للت مودی نے جیسے ہی سشمیتا سین کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، تصویریں آگ کی طرح وائرل ہوگئیں۔ لوگوں کا خیال تھا کہ دونوں کی شادی ہو گئی ہے۔ لیکن تھوڑی دیر بعد للت مودی نے ایک بار پھر ٹوئٹ کیا کہ شادی ابھی نہیں ہوئی ہے ۔ ایسا لگتا ہے جیسے سشمیتا کے مداحوں میں جان آگئی ہو۔ فی الحال دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اس تصویر پر لوگوں کی جانب سے کافی تبصرے کیے گئے، لیکن سشمیتا سین نے آج شادی کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سشمیتا سین نے بیٹیوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ میں خوش جگہ پر ہوں، نہ شادی شدہ، نہ ہی کوئی انگوٹھی، غیر مشروط محبت میں گھری ہوئی ہوں۔ میری خوشیوں میں ہمیشہ ساتھ دینے کا شکریہ۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد اس پر صارفین کے کافی ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

ایک شخص نے کہا کہ کسی بھی طرح سے وضاحت کی ضرورت نہیں ہے، بس خوش رہیں۔ کئی لوگوں نے سشمیتا کو للت مودی سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تم نے بہت سے دل توڑ دیئے ہیں، لیکن میں پھر بھی تم سے محبت کروں گا۔ ایک اور شخص نے کہاکہ خدا کا شکر ہے، براہ کرم للت مودی سے دور رہیں۔ ایک صارف نے سشمیتا سین سے پوچھا کیا آپ نے اپنے پرانے بوائے فرینڈ کو چھوڑ دیا ہے، کیا آپ اس وقت للت مودی کے ساتھ گھوم رہی ہیں؟’ارے میڈم اس بھگوڑے شخص سے بچ کر رہیں ۔اس کے علاوہ بھی کئی دلچسپ ردعمل سامنے آئے ہیں۔بتادیں کہ جمعرات کو للت مودی نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد اپنی پروفائل فوٹو بھی بدل لی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button