بین ریاستی خبریں

شوبھندو ادھیکاری کو بی جے پی کی شکست ہضم نہیں ہوپارہی ہے:ممتا بنرجی

کولکاتہ 23جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاستی وزیر اور #کلکتہ کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر نے #شوبھندوادھیکاری کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حقیقت کو ہضم نہیں کرپارہے ہیں کہ ممتا بنرجی نے بڑی اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کی ہے ۔جہاں تک نندی گرام کے نتائج کی بات ہے تو وہ اس عدالت کے زیر غور ہے ۔

خیال رہے کہ شوبھندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شکست خوردہ وزیرا علیٰ ہیں ۔خیال رہے کہ شوبھندو ادھیکاری مسلسل ممتا بنرجی کی تنقید کررہے ہیں ۔فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی ضمنی انتخابات سے خوف زدہ ہے۔ریاست میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی ۔انہوں نے سوال کیا کہ جب ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کی تباہ کاری تھی اس کے باوجوداسمبلی انتخابات ہوئے ۔مگرا ب جب کہ حالات بہتر ہیں تو پھر ریاست میں ضمنی انتخابات کرانے سے فرار کیوں حاصل کیا جارہا ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔اس لئے وہ انتخابات کا سامنا کرنے سے خوف زدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نندی گرام نے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ممتا بنرجی شکست سے دو چار نہیں ہوئی ہے بلکہ انہیں سازش کے تحت ہرایا گیا ہے۔یہ معاملہ عدالت کے زیر غور ہیں ۔اس لئے جب ہم نندی گرام کے نتیجے پر کچھ نہیں بولتے ہیں تو انہیں بھی کچھ نہیں بولنا چاہیے۔عدالت نے پہلے ہی ووٹنگ کی تمام معلومات اور دیگر مواد کو محفوظ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

فرہا حکیم نے کہا کہ #ترنمول #کانگریس کے یوم شہدا کے موقع پر بی جے پی نے بھی احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا مگر ان کا پروگرام فلاپ ہوگیا ۔ فرہاد حکیم نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی 2024 کے #انتخابات میں #ہندوستان سے غائب ہوجائے گی۔ آج سارا ملک مرکز کے عوام دشمن پالیسی سے پریشان ہے۔ #ممتابنرجی کی سربراہی میں ملک بھر #مودی مخالف اتحاد کی تشکیل ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button