سید مشتاق علی ٹرافی 2021 کرناٹک کی شکست ، میچ 9 وکٹ سے میچ جیت کر پنجاب سیمی فائنل میں
TIE
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن ) سید مشتاق علی ٹرافی 2021 کا پہلا کوارٹر فائنل میچ پنجاب اور کرناٹک کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ یکطرفہ رہا اور پنجاب کی ٹیم نے کرناٹک کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
پنجاب کی ٹیم نے پہلے بولنگ میں اہم کردار ادا کیا اور پھر عمدہ بلے بازی کی اور 9 وکٹ باقی رہتے ہوئے فتح کا ہدف حاصل کرلیا۔سید مشتاق علی ٹرافی 2021 کے پہلے کوارٹر فائنل میں کرناٹک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.2 اوورز میں صرف 87 رنز بنائے۔ کرناٹک کے بلے باز پنجاب کے گیندبازوں کے سامنے ناکام ثابت ہوئے اور اتنے کم اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان کرون نائر نے 12 رنز جبکہ دیودت پڈیکل نے 11 رنز کا تعاون کیا ۔
ٹیم کے لئے انیرود جوشی نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے جبکہ شریس ایئر گوپال نے 13 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ سدھارتھ کول نے پنجاب کی طرف سے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سندیپ شرما ، آکاشدیپ سنگھ اور رامندیپ سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ان کے علاوہ مینک مارکینڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔پنجاب کو جیت کے لئے 88 رنز کا ہدف ملا ، جواس نے نے 12.4 اوور میں ایک وکٹ گنواکر ہدف حاصل کرلیا۔ پنجاب کی واحد وکٹ ابھیشیک شرما کی شکل میں گری جو 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سمرن سنگھ نے 37 گیندوں پر 49 رنز بنائے اور مندیپ سنگھ نے 33 گیندوں پر ناقابل شکست 35 رنز بنائے اور ٹیم کو آسان فتح دلادی۔ کرناٹک کی طرف سے واحد وکٹ لینے والا ابھیمنیو میتھن رہے۔