علامات و علاج, وٹامن ای کی کمی✍️فرحین عدنان بنگلور
وٹامن ای کی کمی کو مختلف طریقوں سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ آج ہم وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہونے والی علامات اور علاج کا ذکر کریں گے۔
Vitamin E deficiency جس طرح ایک مکان بنانے کیلئے سیمنٹ اور اینٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح ایک جسم کی تعمیر کیلئے وٹامنز اور منرلز کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ہمارے جسم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وٹامنز کی کمی کی وجہ سے بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔ ہمارے جسم کو وٹامن اے، بی، سی، ڈی اور ای کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ ہمیں مختلف طریقوں سے حاصل ہوتا ہے وٹامن ای کی کمی کو مختلف طریقوں سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ آج ہم وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہونے والی علامات اور علاج کا ذکر کریں گے۔
وٹامن ای Vitamin E کی کمی کی علامات
جسم کو کام کرنے کے لئے وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ ایک ضروری وٹامن ہے جو ہماری جسمانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ وٹامن ای کی کمی کی علامات مندرجہ ذیل ہیں۔
پٹھوں کی کمزوری: وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہمیں پٹھوں کی کمزوری ہوتی ہے ہمارے اعصابی نظام کے لئے وٹامن ای بہت ضروری ہے یہ اہم آکسیڈنٹ میں شامل ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں تناؤ پیدا ہوتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔
چلنے میں دشواری: وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے پیدل چلنے میں دشواری ہوتی ہے اور جسم میں کمزوری پیدا ہوتی ہے جس وجہ سے انسان پیدل چلنے سے تھک جاتا ہے اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔
نظامِ انہضام کے مسائل: وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہمارا نظامِ انہضام ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتا۔وٹامن ای کی کمی ہمارے مدافعتی خلیوں کو روکتی ہے۔ اس لئے بڑی عمر کے لوگوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات شامل ہیں جو آزاد ریڈکلز کے خلاف صلاحیت رکھتے ہیں۔
وٹامن ای کی کمی کا قدرتی علاج: وٹامن ای کی کمی ہمارے لئے نقصان دہ ہے۔وٹامن ای ہماری جلد کے لئے بہت اہم ہے اس کی کمی دور کرنے کے لئے ہمیں ایسی خوراک استعمال کرنی چاہیے جس میں وٹامن ای کی مقدار پائی جائے۔
وٹامن ای Vitamin E کے ذرائع
سورج مکھی کے بیج: سورج مکھی کے بیج وٹامن ای کا ذریعہ ہیں لوگ ان کو سلاد کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔سورج مکھی کے بیج ہمارا ہاضمہ درست کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
بادام کا استعمال: بادام بھی وٹامن ای کا ذریعہ ہیں اس کے علاوہ ان میں آئرن،میگنیشیم اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے جو انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے-
مونگ پھلی کا استعمال: مونگ پھلی میں بھی وٹامن ای پایا جاتا ہے مونگ پھلی میں4.93 ملی گرام وٹامن ای پایا جاتا ہے۔
گری دار میوے اور سبزیوں کا تیل: گری میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو انسان کی صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔اس کے علاوہ سویا بین کا تیل گری کے تیل میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو انسان کی صحت کے لئے اچھا ہے۔ وٹامن ای کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہے جو ہمارے لئے خطرناک ہے اس لئے اس کا اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔اس کے لئے ماہر غذائیت سے رابطہ کرسکتے ہیں۔



