تلنگانہ کی خبریں

شہر نظام آ باد میں ٹی- میسا کا اجلاس یوم تعلیم منانے کا فیصلہ

شہر نظام آ باد سے تعلق رکھنے والے اپمپلائز ٹیچرس طالب علموں کو بسٹ ٹیچرس ایوارڈز دئے جائیں گے

نظام آ باد – 4/ نومبر ( ای میل)تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز ایمپلائیز سرویس اسو سی ایشن  منعقد ہوا – اس اجلاس میں مختلف مسائل کی یکسوئی کے لیے نمائیندگی کر نے اور ٹی- میسا نظام آ باد ڈویژن کی باڈی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا-

اس کے علاوہ متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ ہندوستان کےپہلے مرکزی وزیر تعلیم مو لانا ابولکلا م آزاد کی یوم پیدائش پر یوم تعلیم پروگرام منعقد کیا جائے- اس اجلاس میں جناب خواجہ معین الدین ریاستی اعزازی صدر TSMESA اور ضلع نظا م آ باد کےٹی- ایس میسا صدر انور رفیقی سکریٹری جنرل محمد عارف الدین عہدیدارن ٹی میسا غوث محی الدین فاروق احمد سردار بیر یندر سنگھ محمد الیاس احمد معید فاروقی اسرار الزماں عرفان احمدعظمت اللہ خان افروز خانگی اسکولس کے صدر اقبال اور MRPF نظام آ باد کے کارگزار صدر سید احمد بخاری نے شرکت کریں گے-

اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شہر نظام آ باد سے تعلق رکھنے والے اپمپلائز ٹیچرس طالب علموں کو بسٹ ٹیچرس ایوارڈز دئے جائیں گے- اس اجلاس میں سردار بیریندر سنگھ کو درجہ چہارم ایمپلائیز ضلع نظام آ با د کا جنرل سکریٹری منتخب ہونے پر TSMESA کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی- بعدازاں مسٹر گینی گنگارام ٹی- این جی اوز کے ریاستی عہدیدار نے بھی سردار بیر یندر سنگھ کی گلپو شی کی-

متعلقہ خبریں

Back to top button