اسپورٹسسرورق

ناتجربہ کار نیدرلینڈ کیخلاف ٹیم انڈیا کی بڑی جیت، روہت ، کوہلی اور یادو کی نصف سنچری

ملبورن ، 27اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ہندوستانی ٹیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 میچ میں مسلسل دوسری جیت درج کی ہے۔ جمعرات کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے روہت شرما، کوہلی اور سوریہ کمار یادیو کی نصف سنچریوں کی بنیاد پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔جواب میں نیدرلینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ۔ ٹیم انڈیا نے 56 رنز کی فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔بھونیشور کمار نے اپنے ابتدائی جھٹکے دے کر وکرم جیت سنگھ کو بولڈ کرکے نیدرلینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔

اس کے بعد اکشر پٹیل نے ٹیم کو دوسری کامیابی دلائی۔ ابتدائی وکٹ گنوانے کے بعد نیدرلینڈ کے پاس تجربہ کم تھا اور ٹیم کے بلے باز ایک ایک کرکے میدان بدر ہوتے رہے،نتیجتاً آدھی ٹیم 63 رنز پرپویلین لوٹ گئی ،نیدرلینڈ کی پوری ٹیم بھونیشور، ارشدیپ، اشون اور اکشر کے سامنے گھٹنے ٹیکتی نظر آئی،ہندوستانی ٹیم کو نیدرلینڈ کے خلاف توقعات کے مطابق آغاز نہیں ملا لیکن روہت شرما اور کوہلی نے مضبوط بلے باز سے ٹیم کی مضبوط بنیاد رکھی۔

کپتان نے کچھ اچھے شاٹس لگائے اور 35 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔انڈیا کو 84 رنز پر دوسرا جھٹکا لگا۔گزشتہ میچ میں رنز بنانے میں ناکام رہنے والے سوریہ کمار نے کوہلی کے ساتھ مل کر اپنے انداز میں شاٹس مارے۔ کوہلی نے 37 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی جبکہ سوریہ کمار نے صرف 25 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرڈالی۔ تیسری وکٹ کے لیے دونوں نے مل کر 95 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے اسکور کو 2 وکٹوں پر 179 رنز تک پہنچا یا۔ کوہلی نے 44 گیندوں پر 62 رنز بنائے جب کہ سوریا 25 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے۔کپتان روہت کے بلے نے 39 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔سوریہ کمار یادیو کو مین آف میچ منتخب کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button