تلنگانہ کی خبریں

یلاریڈی:طاہرہ بیگم پہلی مسلم خاتون ایم پی ڈی او مقرر

طاہرہ بیگم نے اپنی محنت اور لگن سے ترقی کی راہ جاری رکھی

یلاریڈی: (اردودنیا.اِن/ایجنسیز)یلاریڈی کے لیے ایک تاریخی لمحہ اس وقت رقم ہوا جب محترمہ طاہرہ بیگم کو بطور پہلی مسلم خاتون ایم پی ڈی او (Mandala Parishad Development Officer) تقرر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق طاہرہ بیگم کا تعلق نظام آباد ضلع کے منڈل الور کے چھوٹے سے موضع کلیڈی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے باسر کی ٹرپل آئی ٹی (IIIT) سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ تعلیم کے بعد وہ پہلے ایک بینک میں بطور کلرک خدمات انجام دیتی رہیں، بعد ازاں ریونیو محکمہ میں جونیئر اسسٹنٹ کے طور پر تقرر حاصل کیا۔

طاہرہ بیگم نے اپنی محنت اور لگن سے ترقی کی راہ جاری رکھی اور نظام آباد میں اقلیتی فلاح و بہبود محکمہ کی جانب سے دی گئی گروپ ون کوچنگ میں حصہ لیتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان کی کامیابی کے نتیجے میں انہیں یلاریڈی کی پہلی مسلم ایم پی ڈی او کے طور پر تقرر حاصل ہوا۔

یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ مسلم طالبات کے لیے بھی ایک عظیم مثال اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔ طاہرہ بیگم نے اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا کہ وہ عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے اور خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

ان کی یہ کامیابی نظام آباد اور تلنگانہ بھر کی خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عزم، محنت اور تعلیم کے ذریعے ہر خواب کو حقیقت بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button